English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے بیان کا سدارامیا نے کیا خیر مقدم 

share with us

بنگلورو 07/ اپریل 2020(فکروخبر /ذرائع)  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کی جانب سے سماج کو بانٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کے بیان کا اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے خیر مقدم کیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔ 
    انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کو لے کر سماج کو بانٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 
    انہو ں نے ٹویٹ کیا ہے کہ کچھ لوگ کوروا وائرس کو لے کر سوشیل میڈیا پر غلط خبریں پوسٹ کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا