English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ کے فضل سے میں صحت یاب ہوا ،  بھٹکل سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد کیا اظہارِ خیال :  ڈاکٹروں کی خدمات کی ستائش  

share with us

منگلورو 07/ اپریل 2020(فکروخبر /ذرائع) شہر کے وینلاک اسپتال سے کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد گھر لوٹتے وقت بھٹکل سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے خیالات کا اظہار کے دوران اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ مجھے اللہ کے فضل سے صحت نصیب ہوئی ہے۔ بائیس سالہ نوجوان کی22مارچ کو دبئی سے لوٹنے کے دوران منگلور ایرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی تھی اور اسے وہیں سے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جس کے بعد سمپل حاصل کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ بعد میں اسی نوجوان کا آئسولیشن وارڈ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج جاری رہا۔ نوجوان نے بتایا کہ علاج کے دوران ڈاکٹروں نے اس کا بہت خیال رکھا، اسی طرح اسپتال کے اسٹاف نے بھی کسی چیز کی کمی کا احساس نہ ہونے دیا۔ 
    واضح رہے کہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والا کورونا سے شفایاب ہونے والا یہ نوجوان کل ہی بھٹکل پہنچا تھا جہاں اسے مزید کچھ دنوں کے لیے کورائنٹائن کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا