English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی ایران کو مقامی طور پر تیار کردہ طبی مصنوعات کو فراہم کرنے کے لیے تیار

share with us

: 07 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ترک وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد بیگری سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے دیئے گئے تحریری بیان کے مطابق ، آقار  نے کہا ہے کہ  کووید 19 کے پہلے واقعے کے بعد ہی سے  فوری اور مستعدی اقدامات اٹھانے شروع کردیے گئے تھے۔

قومی امکانات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گھریلو اور قومی مصنوعات کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے اور اس تناظر میں وزارت کی استعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

تحریر ی بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں ممالک کے مابین کاوشوں کو مربوط کرنے اور مہلک وائرس سے متعلق علم اور تجربے سے استفادہ کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وبا  سے  مزید نقصان پہنچنے  کی راہ میں مشترکہ  طور پر رکاوٹیں کھری کی جاسکیں۔ اس موقع پر اقار نے کہا کہ  ضرورت پڑنے پر دوستانہ ایرانی عوام کو مقامی سطح پر تیار کردہ  مصنوعات کو فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا