English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتحادی قوتوں کے حملے،حوثیوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا

share with us

: 07 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )یمنی حکومت نے کہا ہے کہ  عرب اتحادی قوت نے بیضا  صوبے میں ایرانی نواز  شیعہ حوی باغیوں کے ٹھکانوں پر نو بار فضائی حملے کیے ہیں۔

 وسطی یمن میں  واقع صوبہ البیضا میں متعین سرکاری عہدے دار مصعد الصلاحی نے اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اتحادی قوتوں نے فضائی حملوں کے بعد  مختلف علاقوں کا  کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔

صلاحی کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کو کافی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے  ،دوسری جانب حوثیوں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا