English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 13 لاکھ سے زائد

share with us

: 07 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس مہلک بیماری کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار کے قریب ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں تین لاکھ 69 ہزار کے قریب افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 16 ہزار پانچ سو سے زائد ہے۔ دوسری طرف اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر دو لاکھ 90 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا