English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن کے دوران بھی دہلی میں مسلم نوجوانوں کی اندھادھند گرفتاریاں

share with us

: 07 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) ملک میں کورونا وائر س کی وبا نے دہلی کے فساد متاثرین کو لوگوں کے ذہنوں سے محو کردیا ہےا وروہ بے یارومددگار ہوکر اپنی لڑائی اکیلے ہی لڑنے پر مجبورہیں۔  ایسے میں پولیس کے مظالم ان کیلئے مزید دقتوں کا باعث بن رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود دہلی پولیس یہاں مسلمانوں کی گرفتاریوں سے باز نہیں آرہی ہے بلکہ  ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد بھی فساد کے نام پر کم وبیش ہر روز کہیں نہ کہیں سے کسی مسلم نوجوانوں کو اٹھایا جارہاہے۔ دہلی پولیس کے اس رویے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے  دہلی کے اقلیتی کمیشن نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔ 
ٍ دہلی اقلیتی کمیشن  کے چیئر مین  نے دہلی کے پولیس کمشنر ایم این سریواستو کو جاری کئے گئے نوٹس  میں پوچھا ہے کہ پولیس کس بنیاد پر شمال مشرقی دہلی سے  ہر روز درجنوں مسلم نوجوانوں کو  گرفتار کررہی ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود یہ سلسلہ تھما نہیں ہے۔ دی پرنٹ ڈاٹ اِن کی ایک رپورٹ کے مطابق ۳؍ اپریل کو جاری کئے گئے اس نوٹس میں کہاگیاہے کہ ’’شمال مشرقی دہلی سے مسلم نوجوانوں  کی اندھادھند گرفتاری کا یہ سلسلہ قطی ناقابل برداشت ہے۔‘‘ پولیس کو اس سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کمیشن  کے چیئر مین ظفر الاسلام خان نے  بتایا ہے  کہ ’’یہ گرفتاریاں  اس لئے اندھادھند ہیں کہ پولیس اچانک علی الصباح کسی بھی علاقے میں پہنچ جاتی ہے اور وہاں موجود ۲۰؍ سے ۳۰؍سال کی عمر کے نوجوانوں کو  اندھادھند طریقے سے حراست میں لے لیا جاتاہے۔ ‘‘انہوں  نے  بتایا کہ سی سی ٹی وی  میں نظر آجانے والے ہر شخص کو گرفتارکیا جارہاہے حالانکہ  ممکن ہے کہ فوٹیج میں نظر آنےو الا شخص اتفاقی طور پر وہاں سے گزر رہا ہو یا محض تماش بین ہو

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا