English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانپور میں مکمل لاک ڈاؤن ,سبھی دکانیں بند ،ضروری اشیا کی ڈور ٹو ڈور ڈیلیوری

share with us

کانپور06 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط کے طور پر اٹھائے جا رہے ہر ممکن اقدام کے دوران کانپور ضلع انتظامیہ نے شہر میں منگل سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر برہم دیو رام تیواری نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ضلع میں اب تک آٹھ لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔ کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ لینا پڑا ہے۔ اس کے تحت کانپور شہر اور گھاٹم پور میں سبھی ادارے، اکائی اور دوکانیں پوری طرح سے بند رہیں گی اور ضروری اشیاء کی ڈلیوری ڈور ٹو ڈور کی جائے گی۔

ڈاکٹر برہم دیو رام تیواری نے مکمل لاک ڈاؤن کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دودھ دہی کی ہوم ڈیلیوری اور ڈیری پارلر کھلے رہیں گے لیکن کرانہ، دودھ، بریڈ کی دوکانیں بند رہیں گی۔ ڈاکٹروں کی کلینک، میڈیکل اسٹورس کو مکمل لاک ڈاؤن سے مستثنی رکھا گیا ہے اس کے علاوہ نوبستہ اور چکرپور پھل اور سبزی منڈی بھی کھلی رہے گی۔ ڈاکٹر تیواری نے کہا کہ بینک اور ضروری خدمات کے اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو پاس جاری کیے گئے ہیں جس کو دکھا کر وہ اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں وہیں زراعت اور ضروری اشیاء کی گاڑیاں جاری رہیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا