English   /   Kannada   /   Nawayathi

تبلیغی اجتماع میں شریک ہونے والے ۸؍ ملائیشیائی شہریوں کو وطن نہیں لَوٹنے دیا گیا

share with us

06 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائعہندوستانی  حکام نے پیر کو۸؍ ملائیشیائی شہریوں کو خصوصی طیارہ سے وطن لوٹنے سے روک دیا۔ان پر شبہ ہے   کہ انہوں نے گزشتہ ماہ تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں  ہونے والے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ہندوستان میں   پھنسے ہوئے ملائشیائی شہریوں کیلئے ملائیشیاکے ہائی کمیشن کی جانب سے  خصوصی طیارے کا نظم کیاگیاہے۔ مذکورہ ۸؍ ملائشیائی شہری جوقومی راجدھانی میں مقیم  تھے ، نے اس طیارہ کے ذریعہ اپنے وطن لوٹنے کی کوشش کی مگر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انہیں امیگریشن افسران نے روک دیا ہے۔ 
 یہ آٹھوں افراد طیارے میں سوار ہوگئے تھے مگر حکام نے انہیں  اتار لیا۔ واضح رہے کہ مرکز نے تمام ریاستوں کے پولیس حکام کو ہدایت  دی ہے کہ وہ  ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کریں جو ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آئے اور یہاں آکر انہوں نے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی۔ الزام ہے کہ اجتماع میں شرکت کرنا ٹورسٹ ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ 
 ویزا کی شرئط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں حکومت پہلے ہی ۹۶۰؍ غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کرچکی ہےاوران کے ویزا منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ ملائشیا سے تعلق رکھنےوالے مذکورہ  ۸؍ افرادکو دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے حوالے کردیاگیاہے۔ سرکاری عملے کے مطابق ان کو قرنطینہ میں رکھا جائےگا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا