English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں مساجد، دکانوں اور مکانوں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ 

share with us

بھٹکل 05/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون پیش کررہی ہے اور کوشش اس بات کی جارہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس پر روک لگائی جائے۔ اسی کے تحت مختلف تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں۔ 
    شہر میں میونسپل کی جانب سے مساجد، مکانوں اور دکانوں پر جراثیم کش دواؤں کا آج چھڑکاؤ کیا گیا، پنچایتوں کی جانب سے یہ مہم چلائی جارہی ہے اور کوشش اس بات کی جارہی ہے کہ حتی الامکان تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس بیماری سے مکینوں کو بچایا جاسکے۔ 
    اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز شہر میں سات مساجد میں جراثیم کش داواؤں کا چھڑکاؤ کیا گیا اور اگلے دنو ں میں مزید مساجد بھی یہ کام انجام دیا جائے گا۔ 
    واضح رہے کہ دو روز قبل اے ٹی ایم مشین کے کمروں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا اور اسی طرح کرونا پوزیٹیو پائے جانے والے افراد کے گھروں پر یہ دوائیں چھڑکی گئیں تھیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا