English   /   Kannada   /   Nawayathi

 آن لائن پیسہ جمع کرنے کی خبر سےتنظیم کا کوئی تعلق نہیں : ذمہ داران کی وضاحت

share with us

بھٹکل 05/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نہ صرف بھٹکل بلکہ آس پاس کے علاقوں میں ایک معروف ادارہ ہے جو سیاسی حالات پر گہری نظر رکھتا ہے اور سماجی خدمات میں اپنی مثال آپ ہے۔ خود تنظیم کا وجود ہی دوسروں سے ہمدردی وغمخواری اور لوگوں کی مدد کے لیے ہوا ہے۔ جب بھی ملک میں سخت حالات پیش آتے ہوں تو تنظیم کے ذمہ داران فوری طور پر حرکت میں آجاتے ہیں اور لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک جن حالات سے گذر رہا ہے، تنظیم اپنا کام بحسنِ خوبی انجام دے رہی ہیں اور مجبور اور لاچار لوگوں کو امداد فراہم کررہی ہے۔ لیکن ایسے ہی عظیم خدمات کے حوالہ سے معروف اداروں  کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے کچھ لوگ روپئے جمع کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ ان کی نیت پر شک کرنا ٹھیک نہیں ہے، بھلے ہی وہ نیک جذبہ سے روپئے جمع کرتے ہوں لیکن جب متعلقہ ادارہ کو ہی اس کا پتہ نہ ہو تو اس پر بھروسہ کرنا خطرہ سے خالی نہیں۔ 
    گذشتہ کچھ دنوں سے لاک ڈاؤن میں مجبور اور غریب لوگوں کی امداد کے پیشِ نظر تنظیم کے حوالہ سے ایک پیغام وائرل ہورہاہے جس میں آن لائن پیسہ جمع کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ تنظیم کے ذمہ داران نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ تنظیم کے ذمہ داران کی جانب سے ایسی کوئی اپیل نہیں کی گئی ہے۔ اس چیز کا تنظیم سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ 
    فکروخبر لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ اس طرح کے پیغام پر ہر گز بھروسہ نہ کریں، آپ امداد کرنا چاہتے ہوں تو متعلقہ اداروں سے خود رابطہ کریں۔ 


مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری اعلامیہ 

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے اہل بھٹکل کے وہاٹساپ گروپوں میں ایک میسج گردش کر رہا ہے جس میں انسٹاگرام پیج کے ذریعہ ایک مخصوص اکاؤنٹ میں حالات حاضرہ کے تناظر میں ضرورت مندوں کی امداد کے لئےGoogle pay paytm
کے ذریعے رقم جمع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام جمع شدہ رقم مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کے حوالے کی جائے گی۔

آپ سبھوں کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ تنظیم نے کبھی بھی اس طرح کا طریقہ کار اختیار نہیں کیا ہے
بہت ممکن ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کا جذبہ بہت ہی صحیح ہو پھر بھی ہم کسی کو بھی ذاتی طور پر تنظیم کے نام سے مجلس اصلاح وتنظيم سے باضابطہ اجازت کے بغیر رقم جمع کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ذمہ داران تنظیم نے ان نوجوانوں کو اس طرح سے رقم وصولی سے سختی سے منع کیا ہے پھر بھی بہت سے واٹساپ گروپوں میں یہ میسج گردش کر رہا ہے۔

الحمد للہ مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے آپ تماموں کے تعاون سے موجود حالات میں بڑے پیمانے پر امدادی کام جاری ہے جس میں سیکڑوں خاندان کو راشن پہنچایا گیا ہےاور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے

آخر میں ایک بار پھر بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ذاتی طور پر تنظیم کے نام سے رقم جمع کرنے کی کسی بھی اپیل پر توجہ نہ دیں اور اگر کوئی امداد کرنا چاہیے تو ذمہ داران سے رابطہ کریں

 

فقط والسلام
جنرل سکریٹری
مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا