English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس، پیرو میں منفرد لاک ڈاؤن، مردوں‌ اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ دن مختص

share with us

لیمار05 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع جنوبی امریکی ملک پیرو میں کرونا لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے منفرد فیصلہ کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے صدر مارٹن وِزکرا نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے انوکھا اور منفرد قانون متعارف کرادیا۔

قانون کے مطابق حکومت نے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے خواتین اور مردوں کے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کردیے گئے ہیں۔

مارٹن وِزکرا کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کے باعث ملک بھر میں مردوں کو صرف پیر ، بدھ اور جمعے کے روز گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین منگل، جمعرات اور ہفتے کو گھر سے باہر جاسکیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتوار کے روز کسی بھی شہری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شخص بھی لاک ڈاؤن کے دوران بنا ضرورت گھر سے باہر نکلا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مارٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وبا پر قابو پانے کے لیے صرف دس دن باقی ہیں، ہم نے 16 مارچ کو لاک ڈاؤن کردیا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج نہیں نکل سکے اس لیے لاک ڈاؤن میں‌ 12 اپریل تک مزید توسیع کررہے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں اب تک کرونا کے 1400 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 55 شہری دوران علاج ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیرو کے صدر نے واضح کیا کہ پابندیوں کا اطلاق اُن لوگوں پر نہیں ہوگا جو اشیائے ضروریہ کی دکانوں، بینکوں، میڈیکل اسٹوز یا اسپتالوں یا نشریاتی ادارے سے وابستہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا