:اور ہر طرح کے
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ... مادھوی لتا کی شرانگیزی : مسجد کی طرف تیر کمان چلان ... منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت ... سپریم کورٹ میں آج ’ماک پول‘ کے دوران بی جے پی کے ... کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزی ... بھٹکل میں موسم نے لی کروٹ ... بھٹکل سمیت ہوناور اور کمٹہ میں سنیچر کے روز بجلی ن ... بھٹکل مسلم جماعت قطر نے سجائی خوبصورت عید ملن تقر ...

واشنگٹن:05 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اضافی ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی تربیت کسی کو نہیں دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے 2 ہفتے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے مشکل ہوں گے، اس دوران اموات میں بہت زیادہ اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں انتظامیہ کی مدد کے لیے مزید ایک ہزار فوجی نیویارک میں تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ریاستوں کی مدد کے لیے بھی ہزاروں فوجی جوان تعینات کریں گے، کرونا کے خاتمے اور ملک کو پھر سے کھولنے کے لیے وسائل کا ہر ممکن استعمال کریں گے، حکومت کی طرف سے کچھ وینٹی لیٹرز بھی نیویارک بھیجے جائیں گے، وفاقی ایجنسیوں نے 180 ملین ماسک آرڈر کیے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوجی اہل کار ایسی لڑائی میں جا رہے ہیں جس کے لیے وہ تربیت یافتہ نہیں، کسی کو بھی اس جنگ کے لیے تربیت نہیں دی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے، اور فوڈ سپلائی کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست نیویارک کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں ساڑھے 3 ہزار سے زائد اموات، ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، 30 سے زائد پاکستانی نژاد امریکی شہری بھی کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شہر میں اسپتال بھر گئے ہیں، وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے، جس پر نیویارک کے گورنر نے مدد کی اپیل بھی کر دی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |