English   /   Kannada   /   Nawayathi

سستے اور آسانی سے تیار ہونے والے وینٹی لیٹر کی کھوج ختم ؟؟

share with us

05 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائعکورونا کی بڑھتی وباء اور اسکے علاج میں استعمال ہونے والے سب سے اہم آلہ وینٹی لیٹر ہے۔ جسکی پوری دنیا میں شدید قلت محسوس ہو رہی ہے۔ ان حالات میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد نے ایک ایسے وینٹی لیٹر کا اجرا کیا ہے ۔جو صرف پورٹیبل اور سستا ہونے کی وجہ سے نہ صرف اسپتالوں بلکہ گھروں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس وینٹی لیٹر کو صرف ایک لاکھ روپئے میں تیار کیا جا سکتا ہے ۔اس کا نام جیون لائٹ رکھا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی ایچ شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ سے جڑے اسٹارٹ اپ Aerobiosys Innovations نے اسکی تخلیق کی ہے اسے آکسیجن سلنڈر سے منسلک کیا جا سکتاہے اور خاص بات یہ ہے کہ اسے چار سے پانچ گھنٹے تک بیٹری کی مدد سے بھی چلایا جا سکتے ہے ۔فی الحال مارکٹ میں دستیاب ایک وینٹی لیٹر کی قیمت 9لاکھ سے40 لاکھ روپئے ہےانڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد پروفیسر بی ایس مورتی نے کہا کہ یہ وینٹی لیٹر ضرورت کے وقت بڑی عمر کے لوگوں کے لئے انتہای مفید ثابت ہوگا ۔آئی آئی ٹی ایچ کے شعبہ بایو ٹکنالوجی کے صدر پروفیسر رینو جان نے کہا کہ اس آلہ کے اعداد و شمار کو ایک اسمارٹ فون آپ کے ذریعہ وہاں سے دور مقیم ڈاکٹرس بھی مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔اسکا ڈیزائن منسٹری آف ہیلتھ ، ڈائریکٹر جنرل آف لائف سائنسز ، ڈی آر ڈی او ، آئی سی ایم آر کے قوائد و ضوابط کے مطابق ہےطلباء کو متعلقہ ادروں کے اجازت نامہ کا انتظار ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنے انڈسٹریل پارٹنر کے تعاون سے روزانہ 50سے 70 یونٹس کی تیاری کی اہلیت رکھتے ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا