English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل:ٖ  ہاتھ پر ایرپورٹ کی کورائنٹائن کی مہر دیکھ کر میڈیکل اسٹور کے باہرکھڑے لوگ ہوئے پریشان، کارروائی کا مطالبہ 

share with us

بھٹکل 04/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  ہاتھ پر ایرپورٹ کی کورائنٹائن والی ثبت مہروالے ایک شخص کے میڈیکل اسٹور میں آنے سے وہاں موجود افراد پریشان ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر کے ایک میڈیکل اسٹور کے باہر پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہاتھ پر ثبت مہر ایک شخص اپنی کار سے اترا اور سیدھے میڈیکل اسٹور چلایا جس کی وجہ سے پہلے سے وہاں موجود لوگ پریشان ہوگئے۔ مانا یہ جارہا ہے کہ وہ شخص کورائنٹائن ہوگیا تھا اور اب اچانک باہرآنے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔ ایسے افراد کے گھومنے پر پھرنے پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے افراد کے گھروں سے باہر سے خوف پھیل جانا فطری بات ہے۔ مذکورہ شخص کا تعلق شہر ہی سے بتایا جارہا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ وہ شخص کار سے اترا اور میڈیکل اسٹور چلایا گیا لیکن مطلوبہ دوائی نہ ہونے سے وہ واپس چلاگیا ہے۔ اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے ایرپورٹ کی کورائٹائن والی مہر دیکھ کر سخت اعتراض جتایا اور شکایت درج کرنے کی بھی بات کی۔ فی الحال حالات بہتر ہیں اور کسی بھی طرح کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ جن افراد کو کورائنٹائن رہنے کے لیے کہا گیا ہے ان سے انتظامیہ بار بار یہ گذارش کرچکی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا