English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا لاک ڈائون کے باجود یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری

share with us

مقبوضہ بیت المقدس04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)بیت المقدس کے ایک اسٹڈی سینٹر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کرونا وائرس کی آڑ میں ایک طرف القدس میں لاک ڈائون کیا گیا اور دوسری طرف یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی کھلی چھٹی دی گئی۔

القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں 1600 سے زیادہ یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں 1604 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کربے حرمتی کی۔ قبلہ اول پردھاوے بولنے 1604 یہودی شرپسندوں میں فوجی وردی میں ملبوس اہلکار شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ پردھاوے بولنے والوں میں 1423 یہودی آباد کار، 98 اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اداروں کے 83 اہلکار شامل تھے۔

مسجد اقصیٰ پردھاوے بولنے والوں میں اسرائیل کی سرکردہ مذہبی اور سیاسی شخصیات بھی پیش پیش رہیں اور مذہبی انتہا پسند لیڈر یہودا گلیک نے یہودی آباد کاروں کے گروپوں کی مسجد اقصیٰ پردھاووں میں قیادت کی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا