English   /   Kannada   /   Nawayathi

'ایمنسٹی' کا سعودی جیلوں میں قید فلسطینی رہ نمائوں کی رہائی کا مطالبہ

share with us

04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی جیلوں میں قید فلسطینیوں بالخصوص حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری  اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی طرف سے سعودی فرمانروا کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں فلسطینیوں کا ٹرائل بینی الاقوامی انصاف کے ضابطوں اور قوانین کے منافی ہے۔

ایمنسٹی کی طرف سے یہ مکتوب سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم شاہ سلمان کے دفتر کو ارسال کیا گیا ہے۔ اس مکتوب میں سعودی قیادت کی توجہ موجودہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کی طرف مبذول کرانے کے بعد شاہ سلمان سے کہا گیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں بالخصوص ڈاکٹر محمد الخضری اور ھانی الخضری کو رہا کرنے کاحکم دے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے استغاثہ کی طرف سے ھانی الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کے خلاف بے بنیاد الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت ان پر عاید کردہ الزامات واپس لیتے ہوئے انہیں باعزت رہا کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا