English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوچا تھا چولہا جلانے کی بات ہوگی، صاحب دیا جلانے کا پیغام دے گئے:اپوزیشن کا حکومت پر حملہ

share with us

04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان تیسری بار پی ایم مودی نے ملک کے باشندوں کو پیغام دیا۔ اس بار پی ایم مودی نے لوگوں سے اجتماعیت ظاہر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار کی شب 9 بجے اپنے گھروں کی تمام بتیاں بجھا دیں اور 9 منٹ کے لیے دیا، موم بتی، ٹارچ یا موبائل فلیش لائٹ جلائیں۔ پی ایم مودی کی اس اپیل پر اپوزیشن پارٹی کے کئی لیڈران کا تلخ رد عمل سامنے آیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے پی ایم مودی کے ویڈیو پیغام کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "وزیر اعظم جی، ہم آپ کی سنیں گے اور 5 اپریل کو دیا بھی جلائیں گے۔ لیکن بدلے میں آپ ہماری، وبائی معاملوں کے ماہرین اور ماہرین اقتصادیات کے دانشمندانہ مشورے کو سنیں۔" سابق وزیر مالیات نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد مزدور طبقہ، کاروباری اور دہاڑی مزدور مایوس ہوئے جو اقتصادی ترقی کے لیے کچھ اچھے اقدام اٹھائے جانے کی امید لگائے ہوئے تھے۔ پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ "علامتیں بہت اہم ہیں، لیکن نظریات اور اقدام کو لے کر سنجیدگی سے غور کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔"

این سی پی لیڈر نواب ملک نے پی ایم مودی پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "9 بجے صبح پی ایم مودی جی کی تقریر سے ملک کے باشندوں کو زبردست مایوسی ہی ہوئی۔ سوچا تھا چولہا جلانے کی بات ہوگی، صاحب دیا جلانے کا پیغام دے گئے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا