English   /   Kannada   /   Nawayathi

42 سالہ کورنٹائن شخص کی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی

share with us

04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس سے انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان ہندوستان میں لوگ پوری طرح سے گھر میں قید ہو چکے ہیں۔ جس شخص کو اس وائرس کا انفیکشن ہے وہ گھروں میں یا اسپتال و کوارنٹائن سنٹر میں علیحدہ رہ رہا ہے اور جو لوگ اس انفیکشن کی زد میں نہیں ہیں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گھروں میں بند ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں کوارنٹائن شخص یا پھر کورونا کے مشتبہ مریض نے ذہنی تناؤ یا گھبراہٹ کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ ایسا ہی ایک معاملہ گجرات سے سامنے آیا ہے جہاں 14 دنوں سے گھر میں کوارنٹائن ایک شخص نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔

واقعہ گجرات کے بناسکانٹھا کا ہے جہاں 20 مارچ سے گھر میں کوارنٹائن شخص نے جمعہ کے روز پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ حالانکہ 3 اپریل کو ہی اس کی کوارنٹائن مدت ختم ہو رہی تھی، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے موت کو گلے لگا لیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں رنج و غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پولس نے مہلوک کی لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور پورے واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن 3 ہزار سے بھی زیادہ لوگوں میں پایا جا چکا ہے اور مہلوکین کیس تعداد 60 کو پار کر چکی ہے۔ جہاں تک گجرات کا سوال ہے، یہاں متاثرین کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا