English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا سے ہلاکتیں 48 ہزار، متاثرین ایک ملین کے قریب پہنچ گئے

share with us

دارالخلافے 02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)'کرونا' وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار بتائی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر اندر کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرنے والی ہے جب کہ ہلاکتیں 50 ہزار کو پہنچنےوالی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم  نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کرونا کے تیزی کےساتھ پھیلتے دائرے نے پوری دنیا کو مزید تشویش اور خوف میں ڈال دیا ہے۔

امریکا میں کرونا کے نتیجے میں ہلاکتیں پانچ ہزار سے بڑھنے کا اندیشہ ہے جب کہ کرونا سے مریکا میں دو لاکھ 15 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

اٹلی میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 12 ہزار400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد اسپین میں 8 ہزار 189، فرانس میں 4861 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں متاثرین کی تعداد 56989 ہوچکی ہے۔ روس میں کرونا سے اب تک 8 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

جرمنی میں کرونا سے858 افراد ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 73 افراد جرمنی میں ہلاک ہوگئے۔

ترکی میں وزیر صحت فخر الدین قوجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا سے اب تک 277 افراد ہلاک  ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 15 ہزار 679 ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کرونا سے  ایک روز میں 563 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل ہلاکتیں 2352 ہوگئیں۔ جب کہ متاثرین کی تعداد 29 ہزار 474 ہوچکی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 150 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد 814 افراد کرونا کاشکار ہوچکے ہیں جب کہ امارات میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔

مصر میں کرونا متاثرین کے 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 779 ہوچکی ہے جب کہ 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا