English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل میں کرونا سے ایک گھنٹے میں تین ہلاکتیں، کل تعداد 31 ہوگئی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6211 ہوگئی ہے بجب کہ مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرین 107 میں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 66 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ کرونا کی وجہ سے بیمار ہونے والے مزید تین مریض چل بسے۔ ان کی عمریں 70،78 اور 98 سال ہیں۔

قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں  کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 119 افراد کرونا کا شکار ہوئےہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 62  سو تک جا پہنچی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا