English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلوریڈا میں بھی آج سے 30 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

share with us

 

فلوریڈا02 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی 2 اپریل 2020 سے فلوریڈا کو بھی مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔ وہ پچھلے کئی ہفتوں سے فلوریڈا میں لاک ڈاؤن کی شدید مزاحمت کررہے تھے۔ فلوریڈا میں لاک ڈاؤن کا آغاز امریکی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگا، جو متوقع طور پر پورا ایک مہینہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اب تک 30 سے زائد امریکی ریاستیں پہلے ہی لاک ڈاؤن کرچکی ہیں لیکن گورنر فلوریڈا کا اصرار تھا کہ ان کی ریاست میں حالات قابو میں ہیں اور ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ تاہم گزشتہ چند دنوں میں یہ خیال ان کی خوش فہمی ثابت ہوا جس کے بعد سے انہیں عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق، اس وقت امریکا کی 85 فیصد سے زیادہ آبادی کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے جبکہ وہاں ناول کورونا وائرس کی وبائی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ اب تک کی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سوا دو لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے جبکہ اس بیماری سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 5112 ہوچکی ہے

خدشہ ہے کہ اگر وہاں مؤثر لاک ڈاؤن نہ کیا گیا تو صرف امریکا میں ناول کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا ’’کووِڈ 19‘‘ سے کم از کم پچیس لاکھ افراد متاثر ہوجائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا