English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر امریکی پابندیوں میں مزید 60 دن کی توسیع

share with us

تحدہ امریکہ نے ایران  کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عائد پابندیوں  میں مزید 60 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے لیے گئے فیصلے   پر ایک تحریری اعلان جاری کرنے والی دفترِ خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگوس نے واضح کیا ہے کہ ایران  اپنی جوہری سرگرمیوں کا جاری اور وسعت دینے پر عمل پیرا ہے جو کہ ایک ناقابل ِ قبول فعل ہے۔

اورتاگس نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ایرانی انتظامیہ کا جوہری کاروائیوں پر مصر ہونا امن و سلامتی کے لیے  بڑے خطرات پیدا کرنے کا موجب ہے۔ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ ایران کو جوہری اسلحہ  میں خود کفیل بننے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔

علاوہ ازیں ایران  کی عدم استحکام پیدا کرنے کی کاروائیوں کا سدِ باب  کرنے   کی خاطر تمام تر سفارتی و اقتصادی  طریقہ کار کو بروئے کار لانے کے عمل کو جاری رکھے جانے پر زور دینے والی اورتھا گس   کا کہنا تھا کہ ایران کے گوہری پروگرام کے حوالےسے تمام تر پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لیا جائیگا اور  ہم ان پابندیوں میں کسی بھی وقت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اسی دن ایران  پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے روسی اور چینی فرموں کو ایران کے سول مقاصد کے حامل جوہری کارخانوں کے لیے خدمات ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا