English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ: خوراک کی امداد مہاجرین کے گھروں میں پہنچائی جائے گی

share with us

31مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی UNRWA نے کورنا وائرس کی وجہ سے خوراک کی امداد مہاجرین کے گھروں میں پہنچانے کے لئے ایک نئے میکانزم کا آغاز کیا ہے۔

UNRWA کے غزہ کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ اس میکانزم کے ذریعے مہاجرین کو خوراک کی تقسیم کے مراکز کی طرف بھیجنے کی بجائے امداد کو ان کے گھر پہنچانے کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ امداد تقریباً 60 ہزار مہاجر کنبوں کو اور تین ماہ میں ایک دفعہ فراہم کی جائے گی۔

عدنان ابو حسنہ نے کہا ہے کہ UNRWA کی امداد سے ایک ملین سے زائد مہاجرین استفادہ کر رہے ہیں اور موجودہ امداد اس میکانزم کا پہلا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مقبوضہ دریائےاردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا