English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے چھ علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

share with us

ریاض 31مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکومت نے جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے اور مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلیے مکہ ریجن کے چھ علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شریک ہے جہاں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ کے چھ علاقوں میں تاحکم ثانی پورے پورے دن کا کرفیو نافذ کردیا، جس کا نفاذ آج سے ہوگا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جن علاقوں مین 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں یہ علاقے اجیاد، المصافی، المسفلہ، الحجون، النکاسہ اور حوش بکر شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں رہنے والے افراد دوسرے علاقوں میں نہیں جاسکتے نہ ہی دوسرے علاقوں کے افراد ان علاقوں میں آسکیں گے جب تک کرفیو نافذ ہے البتہ مذکورہ علاقوں کے افراد اشیا صرف کی خریداری اور طبی ضروریات پوری کرنے کےلیے گھروں سے نکل سکتے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے سخت فیصلوں کا اطلاق اس لیے کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد کرونا وائرس کی جان لیوا وبا پر قابو پایا جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا