English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے مشتبہ مریض کی جانکاری دینا پڑا بھاری ،ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

share with us

31مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)ایک طرف کورونا کے مشتبہ افراد کی جانکاری دینے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں لوگوں کے درمیان بیداری پھیلا رہی ہیں، دوسری طرف بہار سے ایسی خبر آ رہی ہے کہ ایک شخص نے انتظامیہ کو کورونا کے دو مشتبہ مریضوں کی اطلاع دی جس کے بعد کچھ لوگوں نے خبر دینے والے شخص کا ہی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ بہار کے سیتامڑھی ضلع کا بتایا جا رہا ہے۔

دراصل مہاراشٹر سے دو لوگ سیتامڑھی کے رونی سیدپور واقع مدھول اپنے گاؤں پہنچے تھے۔ ان کے مہاراشٹر سے لوٹنے کی جانکاری گاؤں کے ہی ببلو نامی ایک شخص نے محکمہ صحت کو دے دی۔ ببلو نے مہاراشٹر سے لوٹے دونوں افراد میں کورونا وائرس انفیکشن کا اندیشہ ہونے کے بعد ہی ہیلپ سنٹر کو فون کر کے اس کی جانکاری دی تھی۔ بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں مشتبہ افراد کا سیمپل لیا اور انھیں کوارنٹائن میں رہنے کی ہدایت دے کر چلے گئے۔

محکمہ صحت کی ٹیم کے جانے کے بعد مہاراشٹر سے لوٹے دونوں افراد نے ببلو پر ناراضگی ظاہر کی اور اس قدر غصہ ہوئے کہ اس کی زبردست پٹائی کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ببلو اس درمیان لاکھ منتیں کرتا رہا کہ اسے چھوڑ دیا جائے، لیکن انھوں نے ایک نہیں سنی۔ اس پٹائی کی وجہ سے ببلو کی جان چلی گئی اور پھر کچھ لوگوں نے اس کی جانکاری پولس کو دے دی۔ خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا