English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس کا اثر حج انتظامات پر بھی ، صورتحال غیر یقینی

share with us

کورونا وائرس کے شدت اختیار کر  جانےکا اثر حج ۲۰۲۰ء کے انتظامات پر بھی پڑتا ہوا نظر آرہا ہے اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔   حج کے تعلق سے سعودی عرب  اور حکومت ہند کے  درمیان  بنیادی معاہدہ   کے بعد کے مراحل التوا کا شکار ہوگئےہیں۔ دوسری جانب قیاس آرائیوں اور  افواہوں کا بازار گرم ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ حج نہیں ہوگا توکسی کاکہنا ہے کہ صرف مقامی عازمین حج کریں گے۔ کوئی عازمین کی تعداد میں تخفیف کی بات کررہا ہے تو کوئی اور رائے زنی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں جب حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان  سے رابطہ  کیاگیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ اب تک دونوں حکومتوں کی جانب سے کوئی واضح فیصلہ نہیں  ہوسکا ہے۔  سارا دارومدار  اس بات پر  ہےکہ کورونا وائرس سے پیداشدہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔‘‘
 انہوں نے بتایا کہ ’’ حجاج کی تعداد کے تعلق سے دونوں حکومتوں کے مابین بنیادی معاہدے کے علاوہ پروسیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔البتہ یہ تیاری ضرور کی گئی ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی پروسیس کو آگے بڑھایا جائے۔‘‘ واضح رہے کہ   قرعہ اندازی کے ذریعہ مرکزی حج کمیٹی  نے  حج۲۰۲۰ءکیلئے  سوالاکھ عازمین کا  انتخاب کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر  نے دوسری قسط کے ایک لاکھ۲۰؍ ہزار روپے بھی جمع کروادیئے ہیں جبکہ کچھ  باقی ہیں۔  جن عازمین نے دوسری قسط نہیں  بھری ہے  وہ حالات بہتر ہونے پرتیسری قسط   کے ساتھ ہی دوسری قسط بھی جمع کرسکیں گے۔ اس لئے انہیں  فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کورونا وائرس کے شدت اختیار کر  جانےکا اثر حج ۲۰۲۰ء کے انتظامات پر بھی پڑتا ہوا نظر آرہا ہے اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔   حج کے تعلق سے سعودی عرب  اور حکومت ہند کے  درمیان  بنیادی معاہدہ   کے بعد کے مراحل التوا کا شکار ہوگئےہیں۔ دوسری جانب قیاس آرائیوں اور  افواہوں کا بازار گرم ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ حج نہیں ہوگا توکسی کاکہنا ہے کہ صرف مقامی عازمین حج کریں گے۔ کوئی عازمین کی تعداد میں تخفیف کی بات کررہا ہے تو کوئی اور رائے زنی کررہا ہے۔ اس سلسلے میں جب حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان  سے رابطہ  کیاگیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ اب تک دونوں حکومتوں کی جانب سے کوئی واضح فیصلہ نہیں  ہوسکا ہے۔  سارا دارومدار  اس بات پر  ہےکہ کورونا وائرس سے پیداشدہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔‘‘
 انہوں نے بتایا کہ ’’ حجاج کی تعداد کے تعلق سے دونوں حکومتوں کے مابین بنیادی معاہدے کے علاوہ پروسیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔البتہ یہ تیاری ضرور کی گئی ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی پروسیس کو آگے بڑھایا جائے۔‘‘ واضح رہے کہ   قرعہ اندازی کے ذریعہ مرکزی حج کمیٹی  نے  حج۲۰۲۰ءکیلئے  سوالاکھ عازمین کا  انتخاب کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر  نے دوسری قسط کے ایک لاکھ۲۰؍ ہزار روپے بھی جمع کروادیئے ہیں جبکہ کچھ  باقی ہیں۔  جن عازمین نے دوسری قسط نہیں  بھری ہے  وہ حالات بہتر ہونے پرتیسری قسط   کے ساتھ ہی دوسری قسط بھی جمع کرسکیں گے۔ اس لئے انہیں  فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا