English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس: بھٹکل میں گلی کوچوں میں گھومنے والوں پر ڈرون کے ذریعہ رکھی جائے گی نظر :  ایس پی نے کیا بھٹکل کا دورہ 

share with us

بھٹکل 30/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) ضلع اترکنڑا میں بھٹکل واحد تعلقہ ہے جہاں سے کرونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس کو لے کر انتظامیہ کافی فکر مند ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے ض روری اقدامات کررہی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے بھٹکل میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور عوام سے سختی کے ساتھ اپیل کی ہے وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اس کے باوجود بعض جگہوں سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ عوام گھروں سے باہر نکل رہی ہیں۔ایس پی شیوا پرکاش نے بھٹکل پہنچ کر یہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں ہم ان حالات سے نمٹنے کے لیے پوری تیاری کرچکے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام ایک دوسرے سے میل جول نہ رکھیں فاصلہ بنائیں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد یہاں کے لوگو ں کو کرونا سے محفوظ رکھنا ہے اور یہ سب کچھ ہم یہاں کے عوام کی حفاظت کے لیے کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ حالات کو سمجھیں اور انتظامیہ کا مکمل تعاون کریں۔ 
    انہوں نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ضلع میں احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 46معاملات درج کیے جاچکے ہیں اور بعض لوگوں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس کے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کا تعاون نہیں رہے گا اس وقت اس پر قابو پانا آسان نہیں ہے۔ 
    بھٹکل کے بعض علاقوں میں گھروں سے باہر آنے اور ایک جگہ فاصلہ بنائے بغیر جمع ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ سرسی میں ڈرون کیمرے کے استعمال کا آغاز ہوچکا ہے، اب یہاں پر ڈرون کی مدد سے لو گوں پر نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا