English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ڈاکٹر گھروں میں پہنچ کر مریضوں کا کریں گے علاج، اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کی تفصیلات 

share with us

بھٹکل 30/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں کرو نا وائرس کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی جاری ہدایات پر لوگ عمل کررہے ہیں لیکن ہیلتھ ایمرجنسی سے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لیے بھی لائحہ تیار کرچکی ہے جس کے نفاذ کے ساتھ ہی عوام کو راحت حاصل ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ 
    عوام کی اہم ضرورتوں میں ایک میڈیکل کی سہولیات ہے۔ بیمار پڑنے کی صورت میں سمجھ میں نہیں آتا کیا کیا جائے، اب انتظامیہ نے اس کا بھی حل ڈھونڈ نکالا ہے اور شہر کے مشہور ڈاکٹروں کی ایک فہرست تاریخ کے ساتھ تیار کی ہے جس کے مطابق ان دنوں میں وہ ڈاکٹر رابطہ کرنے پر آپ کے گھر ضرروری دوائیوں کے ساتھ آئیں گے اور آپ کا علاج کریں گے۔ یوں مریضوں کے علاج ومعالجہ کا بھی آسان طریقہ اب شہر کے لوگو ں کو مل چکا ہے۔ ڈاکٹروں کی جاری فہرست میں ان کے فون نمبرات بھی دئیے ہیں تاکہ ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو۔ 
    اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری فہرست میں 14اپریل یعنی لاک ڈاؤن ختم ہونے تک یہ ڈاکٹر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ 
ڈاکٹروں کی فہرست مع تاریخ و فون نمبرات 
اس دوران عوام کی اہم ضرورت راشن پانی ہے جس کے لیے میونسپل اور جالی پٹن پنچایت کے لیے گروسری دکانوں کے مالکان کے نمبر جاری کردئیے ہیں۔

 

اے سی کے مطابق یہ سہولت لاک ڈاؤن ختم ہونے تک یعنی 14 اپریل تک جاری رہے گی۔

ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

31 مارچ،2020:           ڈاکٹر بالا کرشنا:           9108881160

یکم اپریل،2020:        ڈاکٹر وشوناتھ:           9341893663

2 اپریل،2020:          ڈاکٹر نسیم خان:         9916880146

3 اپریل،2020:          ڈاکٹر یاسین محتشم      9449581195

4 اپریل،2020:              ڈاکٹر محمد سمیع اللہ    9663107039

5 اپریل،2020:          ڈاکٹر گنیش پربھو        9343391811

6 اپریل،2020:          ڈاکٹر راجیندر            9676538522

7 اپریل،2020:              ڈاکٹر ایم چیتن            9480043563

8 اپریل،2020:              ڈاکٹر شیوپرکاش         9342384088

9 اپریل،2020:          ڈاکٹر سید عبدالقادر      7022859536

10 اپریل،2020:        ڈاکٹر بالا کرشنا          9108881160

11 اپریل،2020:        ڈاکٹر وشوناتھ:           9341893663

12 اپریل،2020:        ڈاکٹرنسیم خان:         9916880146

13 اپریل،2020:        ڈاکٹر یاسین محتشم      9449581195

14 اپریل،2020:           ڈاکٹر محمد سمیع اللہ    9663107039

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا