:اور ہر طرح کے
چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نظام ... ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو ... تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتی ... ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز می ... ایم پی :کمال مولی مسجد میں سروے کے دوران مسجد کی عم ... ایک ہی سیٹ پر اسدالدین اویسی اور بھائی اکبرالدین ... وزیراعظم مودی کا مسلمانوں سے متعلق بیان : ۲ہزار سے ... بھٹکل : دونوجوانوں کی موت پرعلی پبلک اسکول اور مسج ...

واشنگٹن 30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)امریکی کانگرس کے 8 ارکان نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وباء کے خلاف غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بسنےوالے فلسطینیوں کی مدد کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ارکان کانگرس کی طرف سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھی کرونا سے لڑنے کے لیےایران، شمالی کوریا اور فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کرچکےہیں۔
مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے مزید ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ اگرفلسطینیوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
امریکی کانگرس کے ارکان کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ سنہ 2007ء سے فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری ہے۔ کرونا کی وباء کے سامنے آنے کے بعد اس ناکہ بندی کے فوری خاتمے اور غزہ کےعوام کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
امریکی کانگرس کے ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی سنہ 2018ء سے بند کی گئی امداد بحال کرے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو کرونا سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کی مالی مدد کی جائے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |