English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی اعلی افسر کا انتباہ ،کورونا سے امریکہ میں ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

share with us

30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)امریکی محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار جومتعدی امراض کے کنٹرول اور انسداد کے نگران ہیں انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فاؤچی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ کرونا سے ایک لاکھ سے زیادہ امریکی ہلاک ہو سکتے ہیں، جو موجودہ تعداد کا 50 گنا ہے۔

ڈاکٹر فاوچی نے نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس ایک لاکھ سے زیادہ امریکیوں کی جان لے سکتا ہے۔ یہ اندازہ مختلف ماڈلز کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک سرکاری طور پر ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہ خاصا خوفناک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے ایک ہزار افراد ایک ماہ کے دوران ہلاک ہوئے، جب کہ بقیہ ایک ہزار دو دن میں ہلاک ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا