English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں کووِڈ۱۹؍ سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان

share with us

30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس کی عالمی وباء نے ایران میں بھی اب تک بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔  ایرانی حکومت حالات کو قابو میں کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پیکیج میں شامل رقم کو کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کیلئے  نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے مطالبے پر بند ہونے سے سامنے آنے والے کاروباری نقصان کو پورا کرنے اور صحت کے شعبے میں مالی تعاون کیلئے  مختص کیا جائے گا۔
 ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایران میں گھروں موجود افراد، مزدوروں اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری نقصان کیلئے  ایک کروڑ۶۰؍ لاکھ یورو قرض کے طور پر دیا جائے گا جنہوں نے اپنے ملازمین کو روزگار سے فارغ کرنے سے انکار کیا تھا۔علی ربیعی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیلئے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم کا ایک حصہ انشورنس فنڈ کو بھی دیا جائے گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے اجلاس کے دوران کہا کہ نیشنل ہیڈکوارٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جہاں کووڈ۱۹؍سے متاثرہ افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔
ایران میں اب تک ڈھائی ہزار سے زائد اموات 
 ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور کا کہنا تھا کہ ایران میں۳۸؍ ہزار۳۰۹؍ افراد متاثر ہوئے جن میں سے۱۲؍ ہزار۳۹۱؍ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک ہلاکتوں کی تعداد۲؍ ہزار۶۴۰؍ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید۳؍ ہزار ۴۶۷؍ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا