English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریلی: انتظامیہ کا غیر انسانی سلوک، مایاوتی اکھلیش کا سخت رد عمل

share with us

30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے بریلی میں نقل مکانی کر کے آئے مزدوروں کو سینیٹائزر سے نہلائے جانے پر ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، بی ایس پی کی سربراہ مایاواتی اور کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری زبردست لاک ڈاون کے دوران نسل کشی اور مظالم کے تصاویر کی میڈیا میں بہتات ہیں، لیکن نقل مکانی کر کے واپس لوٹے محنت کش مزدوروں کو پر اتر پردیش میں کے بریلی میں کیڑے مارنے کی دواوں کا ان پر چھڑکاو کر کے انہیں سزا دینا ظلم اور غیر انسانی ہے، جتنی بھی اس کی مذمت کی جائے، کم ہے، حکومت فوری طور پر توجہ دے'۔

وہیں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سوال کیا کہ 'مسافروں کی صفائی ستھرائی کے لئے کیمیائی چھڑکاؤ کے لئے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ 'کیمیکل سے ہو رہی جلن کا کیا علاج ہے؟ گیلے لوگوں کے کپڑے بدلنے کا کیا انتظام ہے؟ ساتھ میں بھیگے کھانے کی اشیاء کا متبادل نظام کیا ہے'۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم یوپی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم سب اس تباہی کے خلاف لڑ رہے ہیں، لیکن براہ کرم اس طرح کے غیر انسانی کام نہ کریں'۔

انہوں نے کہا کہ 'مزدوروں نے پہلے ہی بہت صعوبتیں برداشت کر لی ہیں، ان پر کیمیکل ڈال کر اس طرح نہلایا نہیں جائے، اس سے ان کی حفاظت نہیں ہوگی، بلکہ یہ ان کی صحت کے اور بھی خطرناک ہو جائے گا'۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کے ضلع بریلی میں دیگر ریاستوں سے نقل مکانی کر کے آئے مزدوروں جن میں بزرگ بچے اور خواتین شامل ہیں کو انتظامیہ نے زمین پر بیٹھا کر ان کو سینیٹائزر سے نہلایا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، حالانکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق دہلی ہریانہ نوئیڈا سے آئے سینکڑوں مزدور جن میں بچے بزرگ اور خواتین شامل ہیں کو سینیٹائزر سے نہلایا گیا، جس کے بعد بچوں نے اپنی آنکھوں میں جلن کی شکایت کی، بتایا جا رہا ہے ان سبھی مزدوروں کو سینیٹائزر سے نہلا کر انہیں ان کے گھر بھیج دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا