English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی دہلی: نظام الدین میں 175 افراد کا کورنا ٹیسٹ، دو ہزار قرنطینہ میں

share with us

30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)دارالحکومت دہلی کے حضرت نظام الدین علاقہ میں محکمہ صحت کے افسران نے 175 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جبکہ دو ہزار افراد کو قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

نئی دہلی کے بھیڑ بھاڑ علاقے حضرت نظام الدین میں محکمہ صحت کے افسران نے 175 افراد کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا ہے جبکہ شبہ کی بنیاد پر دو ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کو لوک نایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لوک نائک ہسپتال میں دیر رات ڈی ٹی بس کے ذریعے سیکڑوں مشتبہ مریضوں کوآئی سلوشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، ایک ڈاکٹر کے مطابق سبھی افراد نظام الدین علاقے کے کسی مسجد میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس علاقہ میں ملیشیا، انڈونیشا اور سعودی عرب کے لوگ آئے تھے جو کئی مساجد میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔

انہیں سب سے پہلے آر ایم ایل ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہاں جگہ کی قلت کی وجہ سے لوک نایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا جیسی مہلک وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نہ صرف حکومت کی جانب سے بلکہ مذہبی رہنماوں کی جانب سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی، ملک بھر میں نماز با جماعت کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اور لوگوں سے گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 ہوگئی ہے، اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے 21 دن کے ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا