English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران گھر واپسی کی کوشش میں ۲۰؍ سے زائد جانیں چلی گئیں

share with us

30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد مختلف شہروں میں بےروزگار ہوجانے والے مزدوروں کی  وطن واپسی کی ہوڑ کے دوران کم و بیش ۲۰؍ مزدوراوران کے اہل خانہ اپنی جان گنواچکے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔تازہ ترین موت کی خبر آگرہ سے آئی ہے۔ دہلی سے مدھیہ پردیش کے مورینہ کیلئے پیدل ہی چل پڑا ایک شخص۳۰۰؍ کلومیٹر کا طویل سفر طے کرنے کے آگرہ میں اچانک گرا اور دم توڑ گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نامی  یہ ۳۹؍ سالہ نوجوان  ایک ہوٹل  میں  ہوم ڈلیوری بوائے کے طور پر کام کرتاتھا۔ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد ہوٹل بند ہوگئی اور بے روزگار ہونے کے بعد جمعرات کو وہ دیگر ۲؍ ساتھیوں کے ساتھ پیدل ہی نکل پڑا۔ سنیچر کو آگرہ پہنچتے پہنچتے اس کے سینے میں درد ہوا اور  وہ ہائی وے پر ہی گر گیا۔ قریب واقع ایک دکاندار نے اسے  بچانے کی کوشش کی، اسے پانی اور بسکٹ پیش کیا، رنویر نے اپنے ایک عزیز کوفون لگایا، اپنی حالت بتائی اور پھرہمیشہ کیلئے خاموش ہوگیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق بہت زیادہ تھک جانے کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ وہ اپنے پیچھے ۳؍ بچوں کو بے سہارا چھوڑ گیا جن کا پیٹ بھرنے کیلئے وہ گزشتہ ۳؍ سال سے دہلی میں ملازمت کر رہا تھا۔ اس کے بھائی نے روتے ہوئے بتایا کہ رنویر جمعرات کو علی الصباح ۳؍ بجے اپنے پیدل سفر پر روانہ ہواتھا جو اس کی زندگی کاآخری سفر ثابت ہوا۔  
  دی وائر ڈاٹ اِن نے نوبھارت ٹائمز کے نامہ نگار سونو یادو کے ٹویٹ کےحوالے سے خبر دی ہے کہ ہریانہ سے پیدل اپنے گاؤں لوٹ رہا مہاجر مزدوروں کاایک چھوٹا ساخاندان کنٹینرکی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ  ہریانہ کے بلاسپور علاقے میں  پیش آیا ہے۔ ۵؍مہلوکین ایک  خاتون  اور ۲؍ بچے شامل ہیں۔ بہرحال ا نڈیا ٹی وی اور اے این آئی نے  اس معاملے میں  مہلوکین کی  ۴؍ بتائی ہے جبکہ ان کے مطابق دیگر ۴؍ زخمی ہیں۔ 
 اس سے قبل جمعہ کو ایک ۶۲؍ سالہ شخص گجرات کے سورت میں اسپتال سے پیدل گھر واپس ہوتے ہوئے فوت ہوگیا۔ا سپتال سے گھر جانے کیلئے کوئی سواری نہ ملنے پر گنگارام  اپنے بیٹے کے ساتھ پیدل ہی نکل  پڑے۔ پنڈے سارا میں اپنے گھر کے قریب پہنچ بھی گئے مگر اس سے قبل کہ گھر پہنچ جاتے وہ بے ہوش ہوکر گر گئے۔   

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا