English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن: پرینکا گاندھی کے خط سے حرکت میں آیا ’ٹرائی‘، ٹیلی کام کمپنیوں کو جاری کیا حکم

share with us

30مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) کورونا وائرس کی وجہ سے دہشت کا ماحول ہے۔ اس درمیان دہاڑی مزدوروں کی ہجرت اپنے گاؤں کی جانب جاری ہے۔ بھوکے پیاسے ہجرت کر رہے مزدوروں کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کئی بار حکومت سے اپیل کر چکے ہیں۔ اتوار یعنی 29 مارچ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بحران میں پھنسے لاکھوں مزدوروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹیلی کام کمپنیوں کو خط لکھ کر موبائل خدمات فری کرنے کی گزارش کی تھی۔ اب ہندوستانی ٹیلی کام ریگولیٹر (ٹرائی) نے ٹیلی کام کمپنیوں سے پری پیڈ صارفین کے پلان کی ویلیڈیٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ٹرائی نے ریلائنس جیو، بھارتی ائیر ٹیل، ووڈا فون آئیڈیا اور بی ایس این ایل سے کہا ہے کہ وہ اپنے پری پیڈ صارفین کی ویلیڈیٹی بڑھا دیں تاکہ اس وقت انھیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ ایک انگریزی روزنامہ میں شائع رپورٹ کے مطابق 29 مارچ کو ٹرائی نے ان سبھی کمپنیوں کو خط لکھ کر صارفین کو راحت دینے کی بات کہی۔ اتنا ہی نہیں، ٹرائی نے کمپنیوں سے یہ جانکاری بھی مانگی ہے کہ لاک ڈاؤن میں کسی صارف کو دقت نہ ہو، اس کے لیے کیا ہو رہا ہے۔ ٹرائی نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کمپنیاں اس مشکل وقت میں کیا کیا قدم اٹھا رہی ہیں۔ ٹرائی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے ٹیلی کام کو الگ رکھنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ان کمپنیوں کے صارف خدمات اور پوائنٹ آف سیل لوکیشن متاثر نہ ہوں۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو پرینکا گاندھی نے ٹیلی کام کمپنیوں سے موبائل خدمات فری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ "میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ اپنی موبائل خدمات میں اِن کمنگ اور آؤٹ گوئنگ خدمات کو اگلے ایک مہینے کے لیے مفت کر دیں تاکہ لاکھوں لوگ جو غالباً اپنی زندگی کے سب سے مشکل سفر پر ہیں، انھیں اپنے گھر والوں سے بات کرنے میں کچھ سہولت مل سکے۔"

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یہ خط ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی، ووڈا فون اور آئیڈیا کے مالک کمار منگلم برلا، بی ایس این ایل کے سربراہ پی کے پُروار، ائیرٹیل کے مالک سنیل بھارتی متل کو لکھا تھا۔ خط میں سبھی سے خصوصی طور پر مہاجر مزدوروں کے لیے ایک مہینے تک اِن کمنگ-آؤٹ گوئنگ خدمات کی سہولت مفت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

قومی آواز 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا