English   /   Kannada   /   Nawayathi

15مارچ کے بعد بھٹکل پہنچنے والوں کو حکومتی طور پر کورائنٹائن کیا جائے گا :  ڈپٹی کمشنر 

share with us

بھٹکل 29/ مارچ2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کوی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب ضلعی انتظامیہ نے بیرونِ ممالک سے 15مارچ کے بعد بھٹکل پہنچنے والے افراد کو کورائنٹائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر، ضلع انچارج وزیر اور دیگر سرکاری افسران کے ساتھ کی گئی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کے مطابق ان افراد کو حکومت کی طرف سے کورائنٹائن کیا جائے گا تاکہ یہ لوگ کسی کے رابطہ میں نہ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا سے متأثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی کورائنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 
    یاد رہے کہ بھٹکل میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے جن میں ایک گھر کے چار افراد شامل ہیں۔ 
    عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محکمہئ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا