English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس:  اڈپی میں دو مریض کے ٹیسٹ مثبت نکلے 

share with us

اڈپی 29/ مارچ 2020(فکروخبر /ذرائع) ساحلی کرناٹکا میں اڈپی میں سب سے زیادہ کم تعداد کرونا وائرس سے متأثرہ افرادکی تھی۔ اب یہاں بھی اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ 
    تازہ اطلاعات کے مطابق آج اتوار کے روز اڈپی ضلع میں کرونا کے دو مثبت مریض سامنے آئے ہیں، جن میں ایک مریض کی عمر 29سال جس کا تعلق بڈاگو بیٹو نامی گاؤں سے ہے او دوسرے مریض کی عمر 35سال ہے جس ضلع کے منیپورا علاقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 
    پینتیس سالہ شخص کو کارکلا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دسرے مریض کو ضلع اسپتال اڈپی بھیج دیا گیا ہے۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ پینتیس سالہ شخص بیرون سے ہندوستان لوٹا ہے اور دوسر ا مریض اپنے کاروبار کے لیے کیرلا کے سفر پر تھا جو 23مارچ کو اپنے گاؤں پہنچا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا