English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس نے دنیا کے ہوش اڑا دئیے، اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

share with us

کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں 889 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 10 ہزار 23 اور مریضوں کی تعداد 70 ہزار 65 ہو گئی ہے۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سخت قرنطینہ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم گپسے کونتے نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں بلدیاوں اور ضرورت مندوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اسپین میں اموات کی تعداد 5 ہزار 982 تک اور مریضوں کی تعداد 73 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 314 اور مریضوں کی تعداد 37 ہزار 575 ہو گئی ہے جن میں سے 4 ہزار 273 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ علاج کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 624 ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے وباء کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابھی جدوجہد شروع ہوئی ہے۔ اپریل کے پہلے 15 دن گذشتہ 15 دن سے زیادہ مشکل ہوں گے۔ ملک میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر 3 سے 4 دن میں مریضوں کی تعداد دوگنی ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت طب فیکلٹیوں کے نئے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے بھی مدد طلب کریں گے۔

وزیر صحت اولیور ویرن نے کہا ہے کہ صحت کے عملے کے لئے ماسک کی کمی کی وجہ سے ہم نے ماسک کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے اور ایک بلین سے زائد ماسک کا آرڈر بھی دیا ہے۔

جرمنی میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 433 اور مریضوں کی تعداد 57 ہزار 695 ہو گئی ہے۔

ہالینڈ میں اموات کی تعداد 639 اور مریضوں کی تعداد 9 ہزار 762 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں 27 فروری سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے افراد میں 14 ترک شہری بھی شامل ہیں۔

اس دوران یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈرلئین نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے آغاز میں رکن ممالک کے یک طرفہ اقدامات کی وجہ سے یونین میں ایک خلاء پیدا ہو گیا تھا لیکن اتحاد کو اس بحران میں اپنی دریافتِ نو کا موقع ملا ہے۔

جرمن خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں ڈرلئین نے یورپی یونین کے اندر زیادہ اتحاد کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ میں مزید 260 مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد ایک ہزار 19 اور مریضوں کی تعداد 17 ہزار 89 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 410 اموات کے بعد اموات کی کُل تعداد 2 ہزار 229 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 776 ہو گئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنے والی ریاستوں نیویارک، نیو جرسی اور کونیکٹیکٹ میں جبری قرنطینہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔

اس دوران نیو یارک میں 28 اپریل کو متوقع 2020 ابتدائی صدارتی انتخابات  کو ماہ جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور یورا گوئے میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کورنا وائرس کی وجہ سے دیگر ممالک میں اموات کی تعداد کچھ اس طرح ہے۔

بیلجئیم 353، سوٹزر لینڈ 264، برازیل 114، سویڈن 105، پرتگال100، آسٹریا 68، فلپائن 68، ڈنمارک 65، کینیڈا 60، رومانیہ 37، آئرلینڈ 36، یونان 32، ناروے 23، ارجنٹائن 19، پولینڈ 18، لکسمبرگ 18، آسٹریلیا16 ، پیرو 16، میکسیکو 16، ہنگری 13، سربیا 10، البانیہ 10، سلووینیا 9 لتھوانیا 7، بلغاریہ 7 ، بوسنیا ہرزیگوینیا 6، کروشیا  5 اور شمالی مقدونیہ میں 4 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا