English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ: کورونا وائرس شام میں بھی پھیل رہا ہے، جنگ فوری طور پر بند کی جائے

share with us

29مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے شام کے لئے بین الاقوامی آزاد شام تحقیقی کمیشن نے شام میں بھی کورونا کے پھیلاو کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں زیادہ بڑے المیے کے سدباب کے لئے فائر بندی اور فوری حفاظتی تدابیر کی اپیل کی ہے۔

کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں کووِڈ۔19 کے اوّلین کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فریقین کو جنگ بند کر دینی چاہیے اور زیادہ بڑی تباہی کے سدباب کے لئے فوری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی نے شام کے نظامِ صحت کو سنجیدہ پیمانے پر کمزور کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک کے ہسپتالوں کا صرف 64 فیصد اور بنیادی صحت کے اداروں کا صرف 52 فیصد حصہ کام کر رہا ہے اور صحت کے عملے کا 70 فیصد ملک کو ترک کر چکا ہے۔ یہ حالات اسد فورسز کی طرف سے ہسپتالوں پر منّظم شکل میں کئے جانے والے حملوں کا نتیجہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامی فورسز نے ڈاکٹروں، نرسوں اور شعبہ صحت کے رضا کاروں کو یا تو جیلوں میں بند کر رکھا ہے یا غائب کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی آزاد شام تحقیقی کمیشن نے 2 مارچ کو شائع کردہ رپورٹ میں صحت کے مراکز اور شہری عناصر کو نشانہ بنانے کی وجہ سے اسد فورسز کو اور ادلب میں شہری علاقوں پر اندھا دھند حملوں کی وجہ سے روسی فضائیہ کو جنگی جرائم کا قصور وار ٹھہرایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا