English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی انجینیروں نے کرونا سے بچائو کے لیے'اسپرے ڈیوائس' تیار کرلی

share with us

جنین29مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے رہائشی دو  سگے بھائیوں نے 'کرونا' وائرس کے اسپرے کے لیے ٹربو اسپرے ڈیوائس' ایجاد کی ہے۔ اس کی مدد سے وہ قصبے میں کرونا سے بچائو کے لیے اسپرے کرسکیں گے۔

مقامی فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ الخضوری یونیورسٹی کے دو طلباء کو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے قصبے کو کرونا سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

الخضوری یونیورسٹی کے چیئرمین نور ابو الرب نے بتایا کہ دو سگے بھائیوں یزید علاوہ اور مفید علاونہ نے مل کر ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آلے کی تیاری کے بعد زمین میں موجود رطوبت کا پتا چلانے اور اجناس کی پیداوارکو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشین کی تیاری میں 250 ممالک کے انجینیروں نے حصہ لیا مگر اس کی تیاری میں صرف فلسطینی انجینیر کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91 تک جا پہنچی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا