English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرلا ۔ کرناٹکا کے بوڈر پر امبولنس روکے جانے کا الزام ، بروقت علاج نہ ہونے سے 70 سالہ خاتون جاں بحق

share with us

منجیشور29؍ مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)  بی سی روڈ سے تعلق رکھنے والی ایک 70 سالہ خاتون کا بروقت علاج نہ ہونے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ کیرلا ۔ کرناٹکا کے بورڈر پر ایمبولنس روک دی گئی اور خاتون کا بروقت علاج نہ ہوسکا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت پی سی روڈ کی رہائشی پاتھونہی کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وہ 15 دن قبل  اپنے رشتہ دار سے ملنے منجیشور گئی تھیں۔ وہ عمر سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھیں اور منگلورو اسپتال میں ڈاکٹروں سے علاج کروا رہی تھیں۔
طبیعت بگڑنے پر ہفتہ کی شام ایمبولینس کے ذریعہ اسے منگلورو کے اسی اسپتال لے جایا جارہا تھا۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ کیرالہ کرناٹک سرحد پر ڈیوٹی پر مامور پولیس نے ایمبولینس کو روک دیا اور اسے گزرنے نہیں دیا۔
بعدازاں، ایمبولینس ڈرائیور نے کرناٹک میں دوسرے راستوں سے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن کرناٹک پولیس نے ایمبولینس کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ سرحد پر موجود ڈیوٹی پولیس نے کہا ہے کہ وہ کیرالا سے کوئی مریض نہیں چاہتے ہیں۔
بعد ازاں اس خاتون کی اپنے رشتہ دار کے گھر واپس لے جایا گیا جہاں آج صبح اس نے آخری سانس لی۔

ذرائع :  وارتا بھارتی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا