English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہجرت سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ، لاک ڈاون بھی ہو سکتا ہے بےمعنی: اروند کیجریوال

share with us

نئی دہلی29مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑی تعداد میں لوگوں کی ہجرت پر کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لاک ڈاون بھی بے معنی ہوسکتا ہے۔ کیجریوال نے ہفتہ کو یہاں کہاکہ حکومت کھانے کا انتظام کر رہی ہے اور تھوڑی بہت کمی ہے اسے بھی ایک دو دن میں دور کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 568اسکولوں میں کھانے کا انتظام کیا ہے اور اگر رہنے کی دقت ہے تو اسے بھی دور کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو منایا بھی گیا ہے اور انکی اپیل ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں۔ حکومت نے 4.30لاکھ لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی جیسے بڑے ممالک کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان کی اپیل ہے کہ لوگ تعاون کریں اور کہیں نہیں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 1500راشن کی دکانوں پر مال پہنچ گیا ہے اور باقی دکانوں پر بھی اگلے ایک دو دن میں پہنچ جائے گا۔ علاقہ کے رکن اسمبلی کی نگرانی میں اسے تقسیم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل کہا تھا کہ دہلی حکومت ہفتے سے 4 لاکھ بے گھروں اور غریبوں کو کھانا کھلائےگی اور کورونا وائرس سے کسی بھی منفی حالات سے نمٹنے کےلئے تین مرحلوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ کیجریوال نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا تھا کہ دہلی حکومت ابھی 224رین بسیروں میں 20ہزار بے گھروں اور غریبوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کرا رہی ہے۔ آج سے 325اسکولوں میں بھی یہ انتظام کیاجارہا ہے جہاں ہر اسکول میں 500 لوگوں کے لئے دونوں وقت کا کھانا مہیا کرایا جائے گا۔ جمعہ کو دو لاکھ لوگوں کے لئے یہ انتظام ہو گا جسے ہفتے سے دوگنا یعنی چار لاکھ کیا جائے گا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا