English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش : ایک ہی کمپنی کے 13 ملازمی کورنا پوزیٹو ، کمپنی کے خلاف ایف آئی آر

share with us

29مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)کمپنی میں کام کررہے 13 ملازمین میں کورونا مثبت کی وجہ سے کمپنی مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ایک کمپنی کے مالک کی لاپروائی سے 13 لوگوں میں کورونا مثبت پایا گیا۔ جس کے بعد کمپنی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کمپنی مالک  کی کاہلی کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کمپنی مالک کی کاہلی کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نوئیڈا کے سیز فائر نامی کمپنی کے مالک کی لاپروائی کے سبب کمپنی کے ملازمین سمیت 13 افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ کمپنی کے مالک نے غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد اپنی طبی جانچ کرانا مناسب نہیں سمجھااور قرنطینہ کے بجائے اپنے گھر اور دفتر میں گھومتا رہا۔

اس کے بعد وہ ایک غیر ملکی شخص کو بلا کر کمپنی کا آڈٹ بھی کرایا تھا۔ ابتدائی تشخیص میں کمپنی مالک کے اہل خانہ اور کمپنی کے ملازمین سمیت اب تک 13 افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

گوتم بدھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر نے کمپنی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

کمپنی کے ایم ڈی اور دو ملازم کچھ دن قبل ہی لندن سے لوٹے تھے، غیر ضروری کمپنی کے کاموں میں مصروف ہو گئے تھے۔ اس سے کمپنی کے دوسرے لوگوں تک یہ وائرس پھیل گیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا