English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس : اسپین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونامرض سے 838افراد ہلاک

share with us

29/ مارچ  2020(فکروخبر /ذرائع) گذشتہ دنوں سے دنیا کے کئی ممالک میں کرونا کا قہر جاری ہے۔ روز بروز اس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ چین کے بعد اٹالی اور اب اسپین اس کے نشانہ پر ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 838پہنچ چکی ہے۔ روز بروز اس مرض کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے اور کئی افراد علاج کے لیے بندوبست نہ ہونے سے ہلاک ہورہے ہیں۔ اسپین کی تازہ ترین صورتحال سے اس مرض کے بڑھنے کا خدشہ ہورہا ہے،دیگر ممالک کو اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے طبی ماہرین اور محکمہئ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا