English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا: فرانسیسی ماہرین طب کی کامیاب تحقیق، 80 مریض 6 دن کے اندر صحتیاب

share with us

29مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)فرانس کے طبّی ماہرین نے کہا ہے کہ ہائیڈراکسی کلوروکواین اور ایزیتھرومائسین کا مرکب استعمال کرونا وائرس کے علاج میں مؤثر ہے۔انھوں نے ان دونوں دواؤں کو کرونا وائرس کے 80 مریضوں پر آزمایا ہے اور وہ علاج کے چھ دن کے اندر ہی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ تحقیقی مطالعہ آئی ایچ یو مڈیٹرین انفیکشن فرانس سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈائڈائر راؤلٹ کے زیر قیادت ٹیم نے کیا ہے۔انھوں نے کرونا وائرس کے 80 مریضوں کو ہائیڈراکسی کلوروکواین اور ایزیتھرومائسین کی خوراک اکٹھے دی ہے۔ان میں سے صرف ایک 86 سالہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک 74 سالہ مریض اس مطالعے کی اشاعت کے وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھا اور باقی کی حالت میں نمایاں بہتری ہوئی تھی۔

ہائیڈراکسی کلوروکواین ملیریا کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔یہ بخار (تپ) میں کمی لانے اور قوت مدافعت میں کمی سے متعلق عوارض کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔اب اس کو نئے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اس سے مریضوں میں بہتری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

خلیج عرب کے خطے میں بحرین پہلا ملک ہے جس نے ہائیڈراکسی کلوروکواین کو کووِڈ-19 کے علاج میں استعمال کیا ہے۔بحرین میں 24 فروری کو کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے دو روز کے بعد طبّی ماہرین کے مشورے سے اس دوا کو استعمال کیا گیا تھا۔

اب دنیا کے مختلف ممالک میں ہائیڈراکسی کلوروکواین اور ایزیتھرومائسین کے آمیزے کو کرونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یہ کونین کی جدید شکل ہیں۔ سنچونا کے درخت کے ست سے تیار کی جانے والی کونین صدیوں سے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

فرانسیسی محققین نے اپنی رپورٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ’’ ہم کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہائیڈراکسی کلوروکواین کے ایزیتھرومائسین کے ساتھ اکٹھے استعمال کے مؤثر ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ دوسرے ماہرین بھی اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس آمیزے کو استعمال کریں گے۔‘‘

تاہم طبّی ماہرین کے درمیان کلوروکواین کے کرونا وائرس کے تریاق کے طور پراستعمال کے بارے میں ابھی تک بحث جاری ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس کی کرونا کے علاج میں استعمال کرنے کی سفارش نہیں کی ہے۔امریکا کی فوڈ اور ڈرگ انتظامیہ اس کے ہنگامی صورت حال میں استعمال کا جائزہ لے رہی ہے اور وہ حکومت کو فراہم ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ سفارش کرے گی کہ آیا وہ اس مہلک وائرس کے علاج میں محفوظ اور مؤثر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا