English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : دسویں کا امتحان دینے والے طالب علم کا کرونا ٹیسٹ آیا مثبت

share with us

کاسرگوڈ:28 مارچ 2020(فکروخبرنیوز)  ایس ایس ایل سی کے امتحان میں شریک ایک مقامی طالب علم کو کرونا کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد امتحان میں شامل ہونے والے دیگر طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جمعہ کے روز، کاسرگوڈ ضلع سے COVID-19 کے 34 نئے معاملات رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک طالب علم تھا جو 17 مارچ کو ریاستی بورڈ کے ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک تھا۔
ان اطلاعات کے بعد، جو طلبا مریض اور اساتذہ، سپروائزر کے ساتھ امتحان میں شریک ہوئے تھے ان سب کو انتظامیہ نے مشاہدے میں رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس مریض کے والد جو 17 مارچ کو بیرون ملک سے آئے تھے، جس کے 23 مارچ کو مثبت ٹیسٹ آئے تھے 
ضلع میں اس وقت مثبت واقعات کی تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا