English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس :  21مارچ کو بنگلور سے منگلورو کے ایس آر ٹی سی بس کے ذریعہ سے سفر کرنے والے متوجہ ہوں 

share with us

بنگلورو 28/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  بنگلورو سے منگلورو کے لیے 21مارچ کوبذریعہ کے ایس آر ٹی سی بس سفر کرنے والے ایک مسافر کے کرونا مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس میں سوار دیگر مسافروں کو کرونا جانچ کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ 
    اطلاعات کے مطابق بنگلورو کے میجسٹک بس اڈے سے بذریعہ کے ایس آر ٹی سی بس 21مارچ کو شام ساڑھے چار بجے ایک کرونا مثبت مریض نے سفر کیا تھا۔  بس کا نمبر KA 19 F 3329  ہے۔ اس بس پر سوار سبھی مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کروناکی جانچ ضرور کرلیں۔ کور پریشن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ سے خبر دی ہے کہ وہ قریبی اسپتال جاکر کرونا ٹیسٹ کروالیں۔ 
    اسی طرح دبئی سے ممبئی پہنچنے والا بھٹکل کا ایک شخص 17مارچ کو منگلور ایکسپریس ٹرین کےS3 میں سفر کرتے ہوئے 18 مارچ کو بھٹکل پہنچا تھا۔ ریاستی حکومت نے اس کوچ میں سفر کرنے والے جملہ مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ 104پر رابطہ کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا