English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت کا کرفیو سے متعلق اہم اعلان

share with us

ریاض28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکومت نے کرفیو میں آمد ورفت کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایسے ادارے جن کے کارکنان کو کرفیو سے استثنی حاصل ہو وہ بھی بلا ضرورت گھر سے نہیں نکل سکتے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے جانے والے کرفیو میں جن اداروں کو استثنی حاصل ہے وہاں کام کرنے والوں کو اسی صورت میں کرفیو سے گزرنے کی اجازت ہوگی جب  وہ اپنے ادارے کے کارڈ اور کام کی نوعیت کا ثبوت پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایسے ادارے کے کارکن جنہیں کرفیو سے استثنی حاصل ہو وہ بلا ضرورت کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کریں۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو تحریری اجازت نامہ جاری کریں جس میں یہ واضح طور پر درج ہو کہ کارکن کے ذمے کون سے امور ہیں جن کی ادائیگی کے لیے انہیں کرفیو کے اوقات میں گھر یا ادارے سے باہر جانا لازمی ہے۔

کرنل طلال الشلھوب نے مزید کہا کہ کرفیو کا مقصد لوگوں کا جانوں کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کا سماجی رابطہ محدود کیاجائے اسی لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں جو آپکے تحفظ کےلیے ہی کام کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا