English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا میں مبتلا، امریکی نیوی اہلکار بھی محفوظ نہ رہے

share with us

منیلا / نیو یارک 28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا کا شکار ہوگئے، اس کے علاوہ 23 امریکی نیوی اہلکاروں میں بھی کورونا وائرسکی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے فوجی سربراہ فیلیمون سینٹوس جوینیئر کورونا وائرس میں مببتلا ہوگئے، ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے وزیر دفاع ڈیلفِن لورینجانا نے بھی خود کو سیلف قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فلپائن کے آرمی چیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے فوجی ہیڈ کوارٹرز میں ڈاکٹروں کی جانب سے سینٹوس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور  انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔

Media player poster frame

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ان کی صحت ابھی ٹھیک ہے اور وہ اپنے فوجی کوارٹر میں رہیں گے جہاں سے وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گی۔

اس کے علاوہ امریکی بحری جہاز کے23 نیوی اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکی نیوی سیکرٹری تھامس مولڈے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوی کے تئیس اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 15 سو سے زائد ہوگئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2.2 کھرب ڈالرز کے ریلیف بل پر دستخط کردیے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا