English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس؛ افغان حکومت کا 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان

share with us

کابل28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر افغانستان نے 55 سال سے زائد عمر کے کم از کم 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ان میں طالبان قیدی شامل نہیں ہیں جبکہ آئندہ دس روز میں یہ عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ افغانستان میں ابھی تک کورونا کے 91کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں سے رہا کر دیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا